محنت کش انگلیوں سے محروم ہوگیا

تتلے عالی (نامہ نگار)جانوروں کا چارہ کاٹتے ہوئے ٹوکہ مشین میں ہاتھ آنے سے پینتالیس سالہ شخص انگلیوں سے محروم ہوگیا ،بتایا گیا ہے کہ گذشتہ دوپہر نواحی گاؤں ماڑی بھنڈراں کا رہائشی 45سالہ غلام مصطفےٰ دیندارجانوروں کے لیے چارہ کاٹ رہا تھا کہ اچانک اس کا ہاتھ ٹوکہ مشین میں آگیا جس سے اس کی چاروں انگلیاں کٹ گئیں۔اسکو طبی امداد کے لیے سول ہسپتال نوشہرہ ورکاں منتقل کردیا گیاہے۔۔

جواب دیں