کامونکی (نمائندہ خصوصی)موٹر سائیکل اور ٹرک میں تصادم کے نتیجہ میں سترہ سالہ نوجوان جاں بحق جبکہ ایک نوجوان شدید زخمی ،بتایاگیاہے کہ گذشتہ رات محلہ شریف پورہ کا رہائشی علی رضااور بائیس سالہ عامر موٹر سائیکل پر جارہے تھے کہ گھنیاں کے قریب ان کی موٹر سائیکل ٹرک سے ٹکرا گئی، حادثے کے نتیجے میں علی رضا موقع پر جاں بحق ہوگیا جبکہ بائیس سالہ عامر شدید زخمی ہوگیا،جسے تشویشناک حالت کے پیش نظر ڈی ایچ کیو ہسپتا ل گوجرانوالہ ریفر کردیا گیاہے ،صدر پولیس مصروف تفتیش ہے ۔


جواب دیں