کامونکی (نمائندہ خصوصی )منشیات فروشی،اغواء،چوری،ناجائز اسلحہ،بجلی چوری،اورغیر قانونی سلنڈرنصب کرنے پرمقدمات درج کرلیےگئے ،گذشتہ روزسٹی پولیس نے دوراِن گشت احمدنامی شخص سے ایک کلو سات سوچالیس گرام اور محلہ بلال پارک کے عمران سے ایک کلودو سو چالیس گرام چرس اور کسوکی روڈ کے علی رضاسے بلالائسنس تیس بورپسٹل برآمد کرلیاجبکہ ہڑڑ روڈ کامحمدصدیق محلہ رضا آباد اپنی بہن کے گھرکے باہر موٹرسائیکل کھڑی کرکے اندرگیا تو نامعلوم چوراُسکی موٹر سائیکل لیکر فرارہوگئے،محلہ رسولنگر کی 23 سالہ شادی شدہ (این اے) کی بیٹی کومحلہ دارعثمان،آمنہ اوردو نامعلوم افراد زبردستی اغواء کرکے لے گئے،سٹی پولیس نےمقدمات درج کرلئے ،واہنڈ پولیس نے گیپکوکے ایس ڈی اومحمد احمد کی درخواستوں پر ڈائریکٹ تاریں لگاکربجلی چوری کرنے والے موضع دھنگ کے کامران اور نواز کیخلاف مقدمات درج کرلیے ہیں،پٹرولنگ پولیس نے غیر قانونی طور پرمسافرویگنوں میں ایل پی جی گیس سلنڈرنصب کرنے پرقلعہ دیدارکے طاہر اور کھاریاں کے عامرشہزاد کو گرفتارکرکے تھانہ صدر میں مقدمات درج کروادیئے ۔
مقدمات درج

جواب دیں