کامونکی (نمائندہ خصوصی)رانا کالونی سادھوکی کے سرکاری پرائمری سکول کی خستہ حال عمارت کی نشاندہی کرنے والے استاد گل زادہ خان تاحال معطل تاہم ڈی ای او ایلیمنٹری میل گوجرانوالہ سیدسبطین شاہ نے عمارت کو انتہائی خطرناک قرار دے کر بچوں کو محفوظ کرائے کی عمارت میں دوسری جگہ منتقل کروادیاجس پر محکمہ تعلیم کے طرزِعمل پر سوالات اٹھ رہے ہیں،کامونکی سکول نمبر 3کے استاد گل زادہ خان نے چیک اپ کے لئے چھٹی کے دوران سادھوکی میں واقع سرکاری سکول میں دو سو کے قریب بچوں کی سلامتی کے پیش نظر خستہ عمارت کی نشاندہی سوشل میڈیا پرکی اس کے خلاف انکوائری شروع کی گئی، تاہم مقررہ انکوائری افسر نے قابلِ ذکر شواہدنہ ملنے پر انکوائری سے علیحدگی اختیارکرلی۔پنجاب ٹیچرز یونین نے معطلی کی مذمت کرتے ہوئے سوال اٹھایا کہ اگر استاد کی نشاندہی غلط تھی تو ڈی ای او نے عمارت کو خطرناک قراردے کر بچوں کی منتقلی کا حکم کیوں دیا،شہریوں نے سکولوں کی تعمیر و مرمت کے سرکاری فنڈز میں مبینہ خردبرد کی تحقیقات غریب بچوں کے درد رکھنے والے استاد گل زادہ خان کی بحالی اور خستہ حال عمارت کی ازسرِنو تعمیر کا مطالبہ کیاہے۔
خستہ حال سکول کی ویڈیو وائرل کرنا ٹیچر کی معطلی کا سبب بن گئی

جواب دیں