ٹریفک حادثہ

تتلے عالی(نامہ نگار)دوموٹرسائیکلوں میں تصادم کے نتیجہ میں 18 سالہ نوجوان جاں بحق جبکہ 15 سالہ لڑکا شدیدزخمی ہوگیا،بتایا گیاہے کہ گذشتہ شام ساڑھے چھ بجے کے قریب تتلے عالی چوک کے میں محلہ اسلام پورہ کے رہائشی حسنین مظہر جوگی اور نعمان جوگی کے موٹرسائیکل آپس میں ٹکراگئے، جس کے نتیجہ میں اٹھارہ سالہ حسنین مظہرجوگی موقع پر جاں بحق جبکہ پندرہ سالہ نعمان جوگی شدید زخمی ہوگیاجسے ریسکیو 1122 کے اہلکاروں نے ڈی ایچ کیو ہسپتال گوجرانوالہ  منتقل کردیاہے۔۔۔

جواب دیں