پولیس مقابلہ میں قتل ڈکیتی کے ملزم ہلاک

کامونکی(نمائندہ خصوصی)گذشتہ رات تھانہ صدر وزیرآباد کی حدود میں واقع بھروکی چیمہ پل پر رات ساڑھے بارہ بجے کے قریب ناکہ بندی کے دوران چارموٹرسائیکل سوارافراد نے مبینہ طور پرپولیس پارٹی پرسیدھی فائرنگ کردی ،پولیس کے مطابق فائرنگ کے واقعے میں دو افراد اپنے ہی ساتھیوں کی گولیوں سے ہلاک ہوگئے جبکہ دو موٹرسائیکل سوار موقع سے فرار ہوگئے،ہلاک ہونے والوں کی شناخت محمد یسین ولدیونس رحمانی سکنہ بہاری کالونی گوجرانوالہ اورعمران ولد صابرحسین جوگی سکنہ مکان نمبر19 محلہ بلال پارک کامونکی کے ناموں سے ہوئی ہےجسے مقامی قبرستان میں سپردخاک کردیاگیا ۔

جواب دیں