ٹریفک حادثہ

تتلے عالی :موٹر سائیکل اور گدھا گاڑی کے مابین تصادم کے  نتیجے میں خاتون سمیت دو افراد جاں بحق جبکہ چالیس سالہ عورت زخمی ۔بتایا گیاہے کہ دوپہر تین بجے کے قریب گوجرانوالہ جاتے ہوئے شیخوپورہ روڈ پر نہر گھمن والا پل کے قریب موٹر سائیکل سوار قاسم اور صفیہ بی بی اور مسرت بی بی مخالف سمت سے آنی والی گدھا گاڑی سے ٹکراکر شدید زخمی ہوگئے، جنہیں ریسکیو 1122عملہ نے ڈی ایچ کیو ہسپتال  گوجرانوالہ منتقل کیا جہاں قاسم اور صفیہ بی بی  شدید زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑگئےجبکہ چالیس سالہ مسرت بی بی کی حالت بہتر بتائی جاتی ہے ،پولیس نے گدھا گاڑی کے ڈرائیور بلال ولد اشرف کو حراست میں لے کر حادثے کی تحقیقات شروع کردی ہیں

جواب دیں